1

ن لیگ کے کارکنوں کے جائز مسائل حل نہیں ہو رہے

کوئٹہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و رکن مرکزی کونسل عبدالقدیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت میں مسلم لیگ ہونے کے باوجود پارٹی کارکنوں کے جائز مسائل حل نہیں ہورہے ہیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف بلوچستان میں قربانی دینے والے کارکنوں کو نظرانداز کرنیکا نوٹس لیںاور صوبے میں پارٹی تنظیم کو فعال اور منظم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ عبدالقدیر بلو چ نے کہا کہ بلوچستان میں ا یک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچ بلیٹ کو نظرانداز کیا جارہا ہے جس سے قربانی دینے والے پارٹی کارکنوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پارٹی کو فعال اورمنظم کرنے کیلئے آمریت کے دور میں پارٹی کارکنوں نے قربانیاں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں