ن لیگ کے کارکن عوامی خدمت کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)رانا محمد عرفان صدر انجمن تاجران عرفان سینٹر کی جانب سے حلقہ این اے 104میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ دانیال کی الیکشن مہم کے سلسلے میں ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں حاجی محمد اکرم انصاری ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن، شیخ اعجاز احمد سٹی صدر مسلم لیگ ن، رانا وارث حسین ڈویژنل کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، عمر اسرار احمد خان ٹکٹ ہولڈر پی پی 112، راجہ امیر حمزہ، ملک سہیل نیاز طور، چوہدری ارشد گجر چیئرمین، شیخ خالد صدر سی سی 54، محمد ذیشان خان،رانا عمران ،شہزاد بٹ، محمد نعیم ،رانا مبارک، رانا عرفان، محمد عمران، کامران نیازی، ڈاکٹر فاروق نائب ناظم سمیت پارٹی کے متعدد رہنما اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں