کمالیہ(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کمالیہ کے صدر میاں زاہد الرحمان نے کہا ہے کہ کمالیہ کی سیاست میں چوہدری اسد الرحمن کا اہم رول ہے مسلم لیگ ن کے صاف کا ادوار میں چھ ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام کروائے گئے جن میں واٹر سپلائی 16 سڑکیں تعلیمی ادارے ہسپتال اور پارکس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہے اتنی خطیر رقم کسی بھی سابقہ نمائندے نے اپنے دور اقتدار میں علاقہ کی فلاح و بہبود پر خرچ نہ کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز موضع جھلار سگلہ میں حلقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی علاقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائینگے۔
51