44

ن لیگ ‘MQM’جے یو آئی اتحاد

اسلام آباد(بیوروچیف)ایم کیو ایم کو بھی پاکستان مسلم لیگ نواز اورمولانافضل الرحمن کی جے یو آئی کے سیاسی اتحاد کا حصہ بنایاجائیگا اور اتحاد میں شامل کوئی جماعت اتحاد کی کسی دوسری جماعت کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریگی۔ اس امرکا فیصلہ لاہور میں نوازلیگ کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے مابین ہونے والی مالاقات میں کیا گیا۔ یہ طویل مدتی اور ملک گیر اتحاد ہم خیال جماعتوں کی شمولیت کیلیے کھلا رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان میں سیاسی گروہوں اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔نوازلیگ اور جے یو آئی کا اتحاد خاص طور پر سند ھ اور بلوچستان پر توجہ مرکوز رکھے گا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر اتحادی سند ھ اور صوبے کے شہری علاقوں میں مزید موثر کردار ادا کریگ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں