48

وائس چانسلرویمن یونیورسٹی کی زیرصدارت میٹنگ کا انعقاد

فیصل آباد(پ ر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے پر عزم جس کے لئے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق ( تمغہ امتیاز)کی سربراہی میں کوشاں ہے کوالٹی ایجوکیشن کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیو ای سی کے زیراہتمام سیلف اسیسمنٹ میٹنگز 2022-23 کا انعقاد کیا گیا ۔ڈائریکٹوریٹ آف کیو ای سی نے جنوری 2023 کے آخری ہفتے کے دوران تمام شعبہ جات کے ڈگری پروگرام 2022-23 بی ایس، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے سیلف اسسمنٹ میٹنگز کا کامیابی سے انعقاد کیا۔جس میں متعلقہ شعبوں کی طرف سے تشخیصی رپورٹیں مرتب کی گئیں اور کوالٹی ایشورنس ایجنسی،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فراہم کردہ تشخیصی معیار کے مطابق کیوای سی کو پیش کی گئیں۔ انٹرنل اسسمنٹ ٹیم (اے ٹی) کے ممبران کو معائنے اور تفصیلی بحث کے لیے مدعو کیا گیا۔ متعلقہ شعبوں کے صدور اور ان کے پروگرام کوآرڈینیٹرز کے ساتھ سوالات ،جوابات کا سیشن ہوا۔ تشخیص کاروں نے اپنے نتائج اور GCWUF پروگراموں کے خود تشخیص سے متعلق سفارشات پیش کیں ۔میٹنگ میںایویلیویٹر کنوینر ڈاکٹر عاصمہ خالد ڈائریکٹر کیو ای سی، ممبرز , پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سمین ،پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم اور ڈاکٹر سیدہ ثمینہ طاہرہ شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں