وائیڈبال’ ICC کا نئے قانون کا تجربہ

پرتھ (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ میں نئی تبدیلی کردی گئی۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کے دوران وکٹ کے دونوں جانب وائیڈ لائنز اور اسٹمپ کے درمیان نمایاں نیلے رنگ کی نئی لکیروں نے شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔اسی طرح کی نئی لکیریں میرپور میں بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے میں بھی دیکھی گئیں جو اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں کبھی نظر نہیں آئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں وائیڈ بال سے متعلق قانون میں جلد تبدیلی کی جا رہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی سی سی نے لیگ اسٹمپ کے قریب وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ شروع کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قانون فی الحال چھ ماہ کے ٹرائل مرحلے میں ہے اور اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے وائٹ بال کرکٹ میں باضابطہ طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں