44

وارداتوں میں اضافہ،منڈی صادق گنج کے شہری عدم تحفظ کا شکار

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال،شہریوں کا ڈی پی او بہاول نگر سے کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ،شہر اور گردونواح میں اجناس کی چوری اور سرقہ مویشیاں کی بڑھتی ہوئی وارتوں کے باعث تاجر برادری اور عام شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہو چکے ہیں سرقہ مویشیاں کی وارداتوں کے چوروں کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے مایوس شہریوں نے واقعات کی رپورٹ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے شہریوں نے مطالبہ ہے کہ ڈی پی او بیاول نگر نصیب اللہ خاں فوری طور پر منڈی صادق گنج میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں تا کہ شہریوں کے نسائل براہ راست ان تک پہنچیں اور امن وامان کی صورت میں بہتری آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں