19

واروکشائر کلب کا لاہور قلندر کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان

لندن(سپورٹس نیوز) واروکشائر کانٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔لاہور قلندرز کے مالک اور سی او او سمین رانا نے واروکشائر کانٹی کرکٹ کلب کے ساتھ اس شراکت داری کو لاہور قلندرز کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں