3

وارڈنز شہریوں کیساتھ نرم رویہ رکھیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر خالد جٹ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے متعلقہ قوانین اور ضابطوں کی پابندی کیلئے مہم خوش آئند ہے تاہم حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وارڈنز کو شہریوں کیساتھ نرم رویہ روا رکھنے کا پابند کیا جائے اور ہیلمٹ و ٹریفک لائسنس کے اجراء کے ضمن میں مہلت دی جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہیلمٹ نہ پہننے اور دیگر ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے یا اس سے زائد جرمانہ ناقابل فہم ہے تاجر برادری وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ جر ما نوں کی شرح میں کمی کی جائے اور ٹریفک وارڈنز کو تمام تر توجہ صرف چالانوں کے ٹارگٹ پورا کرنیکی بجائے ٹریفک نظام میں بہتری لانے پر بھی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں