واسا آفس میں چین کے نئے سال کے حوالے سے تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا اور چینی انجینئرز نے ہمسایہ دو ست ملک چین کا نیا سال بھرپور جوش اور خوشی کیساتھ منایا۔ اس ضمن میں واسا ہیڈ آفس میں خصوسی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم ڈی واسا ثاقب رضا تھے جبکہ اس موقع پر فرنچ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ فیز ٹو کے چینی انجینئرز سمیت واسا افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران ایم ڈی واسا اور چینی انجینئرز نے ہمسایہ برادر ملک چین کے نئے سال کی آمد کے موقع پر خوبصورت کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے چینی انجینئرز اور چین کے عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت کی جانب سے رواں سال ہارس (گھوڑے) کو پروموٹ کیا گیا ہے جس پر انہوں نے فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کے تعمیراتی کاموں کو گھوڑے کی تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی تاکید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان ہمسایہ دوست ممالک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے سے ساتھ تجارتی ، سفارتی سطح کے ساتھ ترقی کے حوالے سے بھرپور معاونت کی ہے۔ چین کی کمپنی کا واسا فیصل آباد کے زیر انتظام فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو پر تعمیراتی کام کررہی ہے جو ایک میگا پراجیکٹ ہے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے فیصل آباد میں شہریوں کو پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ چینی انجینئرز نے نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا اور دیگر واسا افسران سے اظہار تشکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں