واسا افسران اور جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کا خصوصی اجلاس منعقد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھال خانوآنہ میں واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پلانٹ پرا جیکٹ کے حوالے سے واسا افسران اور جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کا خصوصی اجلاس ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی نمائندگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے کی ۔ جھال خانوآنہ میں واٹر ڈسٹری بیوشن امپرومنٹ پراجیکٹ کی اب تک ہونیوالی پراگریس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پائلٹ ایریاز مدینہ ٹائون، سرفراز کالونی میں واٹر میٹرز کی تنصیب،بزنس امپروومنٹ مینجمنٹ پلان،ایڈمنسٹریشن اور ریونیو ریکوری میں اضافہ کے حوالے سے خصوصی تجاویز پیش کی گئی جس پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ واٹر ڈسٹری بیوشن امپرومنٹ پراجیکٹ اپنے اختتامی مراحل میں ہے جبکہ کام کے سکوپ کے حوالے سے پنجاب حکومت کیساتھ رابطوں کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ فروری کے آخری ہفتے میں جاپان حکومت کے اہم عہدیداران کی فیصل آباد آمد کے حوالے سے بھی پلان پر غوروخوض کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جائیکا ایکسپرٹس ٹیم اور واسا افسران جاری کئے جانے والی ٹائم لائن کے مطابق اپنے فرائض بخوبی احسن انجام دے رہے ہیں اور پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے شرقی حصے کی دو لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو سکے گا جو ایک بڑی کامیابی ہو گی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید غنی، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حافظ حسان ناصر، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عارف سریانی، ڈائریکٹر واٹر ابوبکر اعجاز رندھاوا، ڈائریکٹر ریونیو ایسٹ عمر افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر او اینڈ ایم ایسٹ انجینئر نعمان نور، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وسیم عباس بلوچ، جائیکا کنسلٹینٹ سلطان اعظم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں