واسا اور ایف ڈبلیو کے اشتراک سے40ملین یورو کے پوٹینشل پراجیکٹ کی سٹڈی کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا فیصل آباد اور جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے اشتراک سے 40ملین یورو کے پوٹینشل پراجیکٹ کی سٹڈی کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت سینئر کنسلٹنٹ مسٹر جین ساس نے واسا فیصل آباد کا وزٹ کیا اور واسا افسران سے خصوصی میٹنگ کی۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی نمائندگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز سانول ملک ، مقبول احمد سنپال ، فیضان شکور، ثمرین اشرف ، شاہدہ رحمان و دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس میں کنسلٹنٹ ٹیم نے پوٹینشل پراجیکٹس پر سٹڈی رپورٹ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جس کے دوران وہ تمام سٹیک ہولڈرز محکموں سے میٹنگز کریں گی۔ اس موقع پر سینئر کنسلٹنٹ جون ساس اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا نے 40 ملین یورو کے پوٹینشل پراجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ کیا اور دیگر محکموں کے ساتھ رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا عامر عزیز نے بتایا کہ جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کی جانب سے واسا فیصل آباد کوشہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے پراجیکٹس میں فنڈنگ کرنے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے لئے بینک کے کنٹری ہیڈ پہلے ہی واسا کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ اب کنسٹلنٹ ٹیم بھی واسا افسران سے میٹنگز کے ساتھ ساتھ گلفشان کالونی واٹر ورکس کا وزٹ بھی کررہی ہے تاکہ پوٹینشل پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کنسلٹنٹ ٹیم چیمبر آف کامرس ، ضلعی انتظامیہ ، محکمہ تحفظ ماحولیات ، ایف ڈی اے ، اری گیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی میٹنگز کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں