واسا اور MCFڈرینز کور کے لئے سرگرم عمل ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظا میہ نے روڈ سائیڈ ڈرینز کو کور کرنے اور سیوریج سے متعلقہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے آن گرانڈ اقدامات تیز کردیئے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے جھنگ روڈ کا دورہ کیا۔نعمت آباد اور بھٹہ سٹاپ سے ملحقہ آبادیوں کو سیوریج آپریشنز میں مسائل کے حل کے لئے پمپنگ اسٹیشن مکمل آپریشنل کر دیا گیاہے۔ایم ڈی واسا ثاقب رضانے بتایا کہ جھنگ روڈ سے ڈجکوٹ ڈرین تک مین فورس کی72۔ انچ ڈایا کی پائپ لائن بچھانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کمشنر نے مختلف روڈز پرروڈ سائیڈ ڈرینز کورکرنے کے جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا اور بتایا کہ واسا اور میونسپل کارپوریشن شہر بھر کی شاہرات پر ڈرینز کور کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہرکو زونز میں تقسیم اور ہر ایریا کا ذمہ دارمقرر ہے۔کمشنر نے کہا کہ31 دسمبر تک زیروٹالرنس کے تحت ہر شاہراہ پر ان کورڈ سائیڈ ڈرین کو کور کردیا جائے گا جس کے لئے ڈبل شفٹ میں کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں