64

واسا بلوں میں بے پناہ اضافہ ‘ صارفین پرظلم و نا انصافی ہے فیصلہ مسترد کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا بلوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں نگران حکومت نئے ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں رکھتے ،عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت اور دیگر اعلی سرکاری عہدیداران کی عیاشیاں ختم کی جائیں ،مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد پرائیویٹ ہاسپیٹلز ایسوسی ایشن اور ہوٹلز ایسوسی ایشنز فیصل آباد کے عہدیداران نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،شرکا میں ڈاکٹر طفیل محمد ،سر پرست اعلی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد۔ڈاکٹر صولت نواز ، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اینڈ صدر پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن فیصل آباد۔ ڈاکٹر محمد عرفان ، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد اینڈ سینئر نائب صدر پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن فیصل آباد۔ ڈاکٹر عبد الستار قریشی نائب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب اینڈ نائب صدر پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن فیصل آباد ۔ ڈاکٹر عاطف تنویر ، سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب اینڈ جنرل سیکر ٹری پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن فیصل آباد۔ ڈاکٹر خواجہ زعیم نائب صدر پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن فیصل آباد۔یونس سلیم پرائم ہوٹل فیصل آباد،کاشف علی پرائم و یو ہوٹل فیصل آباد،عمران رشید گریس ہوٹل فیصل آباد،رانا عاصم رائلٹن ہوٹل فیصل آبادودیگر شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں