واسا فیصل آباد فیسکو کا1942ملین کا نادہندہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو ریجن کے27سرکاری محکمے مجموعی طور پر 3471ملین روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ فیسکو نے ان اداروں کو فوری واجبات کی ادائیگی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔فیسکو ترجمان محمد سعید رضا کے مطابق سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ نادہند واسا فیصل آباد کے ذمے 1942.49ملین روپے کی خطیر رقم واجب الادا ہے۔ پنجاب ایریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ بھی179.79ملین روپے کا ڈیفالٹر ہے جبکہ پنجاب سکارپ کے ذمے 78.59روپے کی ادائیگی باقی ہے۔ اسی طرح تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ضلع میانوالی کے ذمے 75.58ملین روپے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا کے ذمے 59.11ملین روپے کے واجبات موجود ہیں۔ مزید برآں وزارت ریلوے کے بجلی کے واجبات 52.66ملین تک پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح تحصیل ہیڈکوارٹرز ضلع بھکر کے ذمے 51.81ملین روپے،پنجاب پولیس کے ذمے 50.51ملین روپے، محکمہ صحت ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سرگودھا کے ذمے 25.12ملین روپے، ٹی ایم اے لائلپور ٹائون فیصل آباد کے ذمے 24.83ملین روپے، ٹی ایم اے چنیوٹ کے ذمے 20.01ملین روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ مزید برآں ٹی ایم اے خوشاب کے ذمے 19.47ملین روپے، ٹی ایم اے جناح ٹائون فیصل آباد کے ذمے 19.44ملین روپے، ضلع کونسل کے ذمے 19.42ملین روپے، پنجاب پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 18.34ملین روپے، پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلیفئرڈیپارٹمنٹ کے ذمے 18.28ملین روپے، ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ذمے 17.97ملین روپے، محکمہ صحت ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ذمے 15.83ملین روپے، ٹی ایم اے بھلوال کے ذمے 15.53ملین روپے، تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ضلع جھنگ کے ذمے 15.34ملین روپے، میونسپل کمیٹی کے ذمے 14.63ملین روپے، ٹی ایم اے مدینہ ٹائون فیصل آباد کے ذمے 14.19ملین، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال خوشاب کے ذمے 13.62ملین، پنجاب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذمے 11.52ملین روپے، ٹی ایم اے جھنگ کے ذمے 11.14ملین، پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 11.08ملین روپے، بیسک رورل ہیلتھ ضلع جھنگ کے ذمے 10.43ملین روپے جبکہ دیگر محکمہ جات کے ذمے 665.12ملین روپے کی ادائیگی باقی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے فیسکو سٹاف پر زور دیا ہے کہ وہ فیسکو ڈیفالٹرز کے خلاف مہم میں مزید تیزی لائیں اور نادہندگان سے سوفیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر فیسکو کو ان کے بجلی کنکشن منقطع کرنے پر مجبور ہونا پڑے گااور اس سلسلے میں کسی ادارے کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔انھوں نے تمام سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں