واسا فیصل آباد کا ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ مشینری کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا فیصل آباد نے ڈسپوزل اسٹیشنز پر جدید ترین اور معیاری پمپنگ مشینری کی اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جاپانی کمپنی کی جانب سے واسا افسران کو پمپنگ مشینری کی ایفی سیشنی اور بجلی کے اخراجات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی زیر صدارت جاپانی کمپنی کے نمائندوں اور واسا افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جاپانی کمپنی کے نمائندوں نے جدید اور معیاری پمپنگ مشینری کی کارکردگی سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپنگ مشینری کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایسی مشینری تجویز کی گئی ہے جس کی کارکردگی بہترین اور بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو سکے۔ انہوں نے جاپانی کمپنی کو تجویز دی کہ وہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایک دو ڈسپوزل اسٹیشنز پر پمپنگ مشینری انسٹال کریں اور اس کی کارکردگی کا بغور مشاہدہ کے بعد مطلوبہ نتائج سامنے آئے تو پھر دیگر ڈسپوزل اسٹیشنز کی پمپمنگ مشینری بھی اپ گریڈ کر دی جائے گی۔ جاپانی کمپنی نے ان کی اس تجویز پر مثبت جواب دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں