واسا فیصل آباد کے نکاسی آب منصوبوں میں8کروڑ65لاکھ کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ واسا کے نکاسی آب کے منصوبوں میں 8کروڑ 65لاکھ کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کی طرف سے ایم ڈی واسا کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے104 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 111′ پی پی113 اور پی پی114 میں سیوریج سسٹم کی درستگی کیلئے مختلف منصوبوں پر 24 مربع انچ پائپ لائن ڈالنے کے منصوبے تھے جس کیلئے ڈسپوزل اسٹیشن مشینری اور دیگر سامان کی خریداری اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے لاگت تخمینہ کی انکوائری کی گئی تو اس میں 86.5 ملین کا نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور ڈائریکٹر واسا پی اینڈ ڈی نے تخمینہ لاگت کی مکمل رپورٹ تیار کر کے ایم ڈی واسا کو بھجوا دی۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پرایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے بتایا کہ یہ ا ن کی تعیناتی سے پہلے کا معاملہ ہے تاہم انہوں نے اس کی باضابطہ انکوائری لگا دی ہے۔جس کی بہت جلدرپورٹ سامنے آ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں