واسا نے بھائی والا روڈ پر27انچ کی لائن کا لام ادھورا چھوڑ دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا نے بھائی والا روڈ پر 27انچ کی لائن کا کام ادھورا چھوڑ دیا، امداد ٹائون ، سخی سرور آباد اور دیگر آبادیاں زیر آب، لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل بن گیا، واسا مذکورہ لائن کا کام جلد مکمل کر کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائے، عوامی و سمامی حلقوں کا پر زور مطالبہ، تفصیل کے مطابق واسا نے بھائی والا روڈ پر 27انچ کی لائن کا کام ادھورا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں سخی سرور آباد اور امداد ٹائون سمیت دیگر کئی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث ان علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے۔ اور یہاںپر پانی کھڑا رہنے سے ماحول تعفن زدہ ہو چکا ہے۔ 27انچ کی لائن کا کام ادھورا چھوڑنے سے یہاں پر پانی جمع ہونا آمدو رفت میں بھی شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ ادھورا چھوڑا جانیوالا کام جلد مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں