واسا پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے،ایم ڈی ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ہائوسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر واسا فیصل آباد ستھرا پروگرام کے تحت تحصیل چک جھمرہ میں سیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ کے لئے مصروف عمل رہا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی قیادت میں آپریشنز افسران اور سٹاف نے جدید مشینری کے ساتھ تحصیل چک جھمرہ میں ڈی سلٹنگ کروائی گئی۔ انہوں نے آپریشنز ڈائریکٹور یٹ کے 50سیور مین متعین کئے جنہوں نے جدید بکٹ مشینری کے ساتھ سانگلہ جھمرہ روڈ ، جھمرہ چنیوٹ روڈ اور سبزی منڈی روڈ پر ڈی سلٹنگ مکمل کی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل سطح پر واسا فیصل آباد سیوریج لائنوں کی مکینیکل مشینوں سے صفائی کرنے سے نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل چک جھمرہ کے پونڈنگ پوائنٹس سے ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے جمع گندے پانی کی نکاسی سیوریج لائنوں میں ڈال کر مکمل کی گئی ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا رہا ہے جس سے عوام کا پنجاب حکومت اور سرکاری محکموں پر اعتماد مزید بحال ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں