واسا پیپلز کالونی نمبر1کا نکما سب انجینئر محمد عتیق تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی شکایات اور ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی نشاندہی پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری اکرام اﷲ نے نااہل’ نکمے پیپلزکالونی نمبر1 کے سب انجینئر محمد عتیق کو تبدیل کر دیا اور ان کی جگہ سب انجینئر یاسر یعقوب کو واٹر ڈی اینڈ ایم پیپلزکالونی نمبر1 تعینات کر دیا۔ یاد رہے کہ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے عوام کی آواز بنتے ہوئے پیپلزکالونی نمبر1 کے نااہل’ نکمے سب انجینئر محمد عتیق کے خلاف خبریں شائع کی تھیں کہ پیپلزکالونی نمبر1 سے واٹر سپلائی کے اوقات میں شدید کمی اور آلودہ پانی آنے کی شکایات کی تھیں لیکن مذکورہ سب انجینئر محمد عتیق نے لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہ دی جو کہ محکمہ واسا کی بدنامی کا باعث بن رہا تھا۔ ڈائریکٹر واٹر نے بھی مذکورہ سب انجینئر محمد عتیق کے خلاف رپورٹ ایم ڈی واسا عامر عزیز کو بھجوائی تھی کہ مذکورہ سب انجینئر نے عوامی مسائل کے حل کرنے میں کسی قسم کے اقدامات نہ کئے اور صارفین کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہ لیتا ہے اور اہل علاقہ اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور محکمہ واسا کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ جس پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری اکرام اﷲ نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ سب انجینئر کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ نااہل سب انجینئر کو تبدیل کرنے کی بجائے ضلع بدر کیا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کر کے سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں