واسا کا رمضان میں واٹر سپلائی کا نیا شیڈول جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران صارفین کیلئے واٹر سپلائی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شعبہ واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ مینجمنٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو پانی کی سپلائی سحری کے اوقات میں 4 بجے سے ساڑھے6 بجے تک کی جائے گی جبکہ افطاری کے اوقات میں ساڑھے 4 بجے سے7 بجے تک واٹر سپلائی جاری رہے گی۔اس ضمن میں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ شہریوں کو صاف پینے کی فراہمی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کی جائے گی اور اگر کسی شہری کو واٹر سپلائی سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ فری ہیلپ لائن نمبر 1334 پر کال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری کے دوران بھرپور پریشر کے ساتھ جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں