واسا کا عملہ ضلعی انتظامیہ کے حکم کی کوئی تعمیل نہیں کر رہا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ واسا کا عملہ ضلعی انتظامیہ کے حکم کی کوئی تعمیل نہیں کررہا عوام واسا کی نااہلی سے بر ی طرح پریشان ہے آخر کب تک زبانی کلامی دعوں سے کام چلایا جائے گا فیصل آبادکی تاجر برادری نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی حکومت پنجاب کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محکمہ واسا کی بداعمالیوں اور ملازمین کی ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیں،محکمہ واساکرپشن کا گڑھ بن چکا ہے یہاں پر کرپٹ عملہ جولاکھوںروپے تنخواہیں اور جعلی ٹی اے ڈی اے وصول کرتے ہیں ہر سال موسم برسات کی آمد سے قبل واسا اور دیگر متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں،ڈرینیج اور دیگر معاملات کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہیں عوام فیصل آباد نے ارباب اختیار کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکرگی سے کوئی جانی و مالی نقصان ہوا یا کوئی وبائی امراض پھوٹ پڑے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگی۔فیصل آبادتاجر برادری کے عہدیداران اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوامی خدمت کے اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے کرپٹ اور دیگر اہلکاروں سے ساتھ ملکر اپنا مال پانی بنانے اور حکومت کی مدح سرائی میں مصروف ہیں جبکہ عوام دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں