واسا کا فیلڈ سٹاف بارشی پانی کے نکاس کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر گذشتہ رات بارش شروع ہوتے ہی فیلڈ سٹاف متحرک۔ علامہ اقبال کالونی میں 16ملی میٹر جبکہ غلام محمد آباد میں 12ملی میٹر بارش ہوئی، ڈوگر بستی میں 11ملی میٹر جبکہ مدینہ ٹائون اور گلستان کالونی میں 9-9ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش شروع ہونے کے ساتھ آپریشنز سٹاف نکاسی آب کیلئے متحرک ہو گیا، تمام مشینری آپریشنل کر دی گئی، مختصر وقت میں مین روڈ کلیئر’ نشاط آباد پل، عبداللہ پور پل کے نیچے سے روڈ سے نکاسی آب مکمل’ پونڈنگ پوائنٹس سے ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے پانی کی نکاسی کی گئی۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں