واسا کا مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر واسا سٹاف کی جانب سے مختلف مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشنز کا تسلسل جاری ہے جس کے تحت واسا کے زیر کنٹرول ایریا سے تجاوزات کو ختم کرا دیا گیا۔ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید غنی کی نگرانی میں اینٹی انکروچمنٹ عملہ نے مشئنری کے ساتھ ملت چوک او ایچ آر اور کینال روڈ پر ٹٹھہ پل کے قریب واسا ڈسپوزل کی عمارتوں کی دیواروں کے ساتھ قائم تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا اور وہاں سے پختہ تجاوزات، ریڑھیاں، سٹالز کو ختم کرا دیا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ کسی کو بھی واسا کے ڈسپوزل اسٹیشن یا واٹر ورکس سمیت دیگر عمارات کے ساتھ تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران لینڈ مافیا کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور کسی بھی واسا عمارت سے ملحقہ جگہوں پر تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں