واسا کی ٹیمیں سائیڈ واک ڈرینز کور کرنے کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی واسا کی ٹیمیں سائیڈ واک ڈرینز کور کرنے کیلئے تیزی سے سرگرم عمل ہے اس ضمن میں شعری پبلک سکول روڈ پرڈرینز کی ڈی سلٹنگ کے بعد کورنصب کردیئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں نڑوالا روڈ پر بھی روڈ سائیڈ ڈرینز کو کورڈ کرنے کا کام تیزی سے .جاری ہے۔کمشنر راجہ جہانگیر انور نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کو سائیڈ واک ڈرینز کو کور کرنے کی جاری کاموں میں مزید تیزی لانے کی تاکید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں