65

واسا کے بلوں میں 200 فیصد اضافہ کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مہنگائی’ بیروزگاری اور یوٹیلیٹی بلز کے ستائے لوگوں پر واسا نے ڈرون حملہ کر دیا، سیوریج اور واٹر سپلائی چارجز میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ’ شہریوں کا واسا کے انوکھے اقدام پر شدید احتجاج، سیوریج’ واٹر سپلائی بلوں میں کیا جانے والا اضافہ فی الفور واپس لینے کا پرزور مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق واسا نے پریشان حال لوگوں کی مشکلات بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سیوریج و واٹر سپلائی چارجز میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ کر کے مہنگائی’ بیروزگاری اور یوٹیلیٹی بلز کے ستائے لوگوں کو ”نئے عذاب” میں مبتلا کر دیا گیا ہے، واسا کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور عام آدمی اس بات پر سخت پریشان ہے کہ وہ یہ بل کیسے ادا کریں، غریب اور متوسط طبقہ کے لیے اپنے گھروں کے چولہے گرم کرنا بھی سخت مشکل ہے اور ستم بالائے ستم یہ کہ بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور رہی سہی کسر واسا نے واٹر سپلائی وسیوریج چارجز میں دو سو فیصد اضافہ کر کے پوری کر دی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واسا بلوں میں کیا جانے والا دو سو فیصد اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں