واسا کے ملت روڈ پر 2ترقیاتی سکیموں پر کام جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ واسا کی جانب سے ملت روڈ پر عوامی فلاح و بہبود کی 2مختلف ترقیاتی سکیمو ں پر تعمیراتی کام جاری ہے جن کی جلد تکمیل کے لیے عوام سے معاونت کی درخواست ہے۔ ترجمان کے مطابق ملت روڈ پر2مختلف مقامات پر 36 انچ ڈایا کی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے جو کہ 15فٹ سے 18فٹ گہرائی تک ہے۔ ان میں سے ایک سیوریج لائن 3100فٹ میں سے 2250فٹ تک جبکہ دوسری 2500فٹ میں سے 1680فٹ لائن بچھائی جا چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیوریج لائن بچھانے کا کام 20جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اس کے بعد روڈ کی بحالی (ری اسٹوریشن) کا کام شروع کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سیوریج لائن بچھانے کے کام کی رفتار زیر زمین زیادہ گہرائی اور بڑے قطر میں ہونے کے باعث نسبتاً کم ہے۔ تاہم واسا فیصل آباد کے کنٹریکٹر اور انجینئرز پوری محنت اور لگن سے مصروف عمل ہیں۔ ترجمان واسا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد انتظامیہ شہریوں سے جانب سے تعاون کے لئے ملتمس ہے اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ کام معیاری انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے بڑے پراجیکٹ کی تکمیل میں کچھ عرصہ درکار ہوتا ہے جس کے لئے عوام کو صبر و تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے ملت روڈ سے ملحقہ آبادیوں کے سیوریج مسائل حل ہونگے اور اس ضمن میں واسا اور عوام کے مابین رابطوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں