41

واسا ‘ FWMC ‘ پی ایچ اے کو 20دنوں میں شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر سلوت سعید کا ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور محکموں کے ہمراہ آج صبح شہر کا دورہ’ پی ایچ اے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کو20دنوں میں شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کی ہدایت’ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے 18 فروری سے فیصل آباد میں جشن بہاراں کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈویژنل کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر نے کینال روڈ،شیخوپورہ روڈ ودیگرشاہراہ کا ہنگامی دورہ کیا’کمشنر نے نشاط آباد اوورہیڈ برج کی ری ماڈلنگ،سٹریٹ لائٹس فنکشنل کرنے اور خراب پولز کوفوری تبدیل کرنے کا حکم جاری کیااور ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے نشاط آباد پل سے ملحقہ ڈیوائڈر کو بند کرنے کے احکامات دیئے’ انہوں نے کہاکہ کینال روڈاور شیخوپورہ روڈ پر واقع انڈسٹریز اور شادی ہالز کے سامنے صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے فوری عملدرآمد اورشہر بھر میں فی الفور پلانٹیشن شروع کی جائے۔کمشنر سلوت سعید نے ہدایت کی کہ کینال کی صفائی کراکر خوبصورتی اجاگر کی جائے تاکہ شہر جاذب نظر آئے’اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ کی معاونت کے لئے شہری بھی مسائل کی نشاندہی کریں’ تمام متعلقہ محکموں کو شہری خوبصورتی کے لئے متحرک کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں