واقعہ معراج نبی کریمۖ کا جلیل القدر معجزہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)واقعہ معراج نبی کریم ۖ کا جلیل القدر معجزہ اور اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے۔ اللہ تعالی نے نبی کریم ۖ کو جسمانی معراج کا اعزاز عطا فرمایا۔ اسلام زندگی گزار نے کا مکمل ضابطہ پیش کرتا ہے۔ تاریخ عالم میں واقعہ معراج انتہائی خصوصیات کا حامل ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی و پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے “فلسفہ معراج سیمینار” سے پارک ٹان گٹ والا میں خطاب کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ معراج النبی ۖ تمام نوع انسانی کے لیے تکمیل انسانیت کی جانب رجوع کی رات ہے۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ نے واقعہ معراج کی تصدیق کرکے صدیق کا لقب پایا۔معراج النبی ۖ پر اللہ کریم نے امت مسلمہ کے لیے نماز کا تحفہ عطا فرمایا۔ نماز کی ادائیگی کا ہر مسلمان کو بھرپور اہتمام کرنا چاہیے ۔اللہ رب العزت نے آپ ۖ کو تمام انبیا علیھم السلام سے ممتاز کرنے کے لئے جسمانی معراج شعور کی حالت میں کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں