واقعہ معراج نبی کریمۖ کی عظمت و بلندی پر دلالت کرتا ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) واقعہ معراج ہمارے پیارے محبوب پیغمبر امام الانبیا علیہ السلام کی عظمت و بلندی پر دلالت کرتا ہے یہ شرف کسی دوسرے نبی کو نہیں ملا، ان خیالات کا اظہار امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث ڈویژن فیصل آباد مولانا سکندر حیات ذکی نے تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انسانی عقل یہ ماننے کو تیار نہیں کہ چند لمحوں میں انسانی وجود آسمان پر جا سکتا ہے اور واپس بھی آ سکتا ہے ہزاروں میلوں کی مسافت کا سفر اللہ رب العزت نے اپنے پیارے محبوب پیغمبر علیہ وآلہ وسلم کو یہ رات کے کچھ حصے میں طے کروا کر یہ ثابت کیا کہ اللہ تعالی کی ذات کے بعد پوری کائنات سے افضل و اکمل اگر کوئی شخصیت ہے تو وہ صرف اور صرف خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ ہے ۔اس سفر میں بیداری کے عالم میں فرشتوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاہ زمزم کے قریب لٹا کر آپ کے سینہ مبارک کو چاک قلب اطہر کو آب زم زم سے غسل دیا گیا اور پھر سواری کے براق کو پیش کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے معراج کی رات اپنے پیارے محبوب کو جنت و جہنم کے کئی ایک مناظر دکھانے کے ساتھ ساتھ پیغمبروں کی امامت و ملاقات کا شرف بھی بخشا اور اسی طرح نمازِ پنجگانہ کی فرضیت بھی معراج کی رات ہوئی آپ سے پیار و محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مسلمان پانچ وقت نماز کی پابندی کریں کیونکہ نماز سے دلوں کو سکون ملتا ہے انسان کے بہت سارے صغیرہ گناہوں کا کفارہ نماز بن جاتی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے یہ تحفہ معراج ہے جسکی پابندی ہر حال میں ہر مسلمان پر فرض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں