کمالیہ (نامہ نگار) تحصیل جنرل سیکرٹری کمالیہ انجمن پراپرٹی ایسوسی ایشن حاجی ارشد نے کہاہے کہ نواسہ رسول ۖ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا ایمان ہے۔تمام مکاتب فکر کے افراد امام حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔امام حسین نے میدان کربلا میں بے مثال اور لازوال قربانی کے ذریعے اسلام کو تا قیامت زندہ کر دیا جب تک کائنات کا سلسلہ باقی ہے حسینیت زندہ باد رہے گی۔اولیا کرام صوفیا، عظام کی تعلیمات میں واقعہ کربلا کو کلیدی مقام حاصل ہے امام حسین نے اپنے نانے کے دین ،دین اسلام کو اپنے بیٹوں بھتیجوں بھانجوں بھائیوں اپنے نانا کے صحابیوں اور جانثار ساتھیوں سمیت ہر چیز سے افضل جانا واقعہ کربلا کی کوئی مثال نہیں ہم شہدا کربلا کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں امام حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔
35