والادت حضر ت علی ،سکیورٹی انتظامات مکمل

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصرنے ولادت حضرت علی کے حوالہ سے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔اور اس سلسلہ میں جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب بھی ہمراہ تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شرکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ ایک پر امن شہر ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور قیام امن کے لیے تمام علما کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے . اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب نے جشن ولادت حضرت علی کے حوالہ سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹس کا بھی معائنہ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں