والدہ نے شراب پر مہش بھٹ کو بالکونی میں بند کردیا،پوجا بھٹ

نئی دہلی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جب والد مہیش بھٹ شراب پی کر آئے تو والدہ نے انہیں بالکونی میں بند کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شو دی پوجا بھٹ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں مہیش بھٹ نے شرکت کی جہاں پوجا نے ایک ٹوٹے ہوئے گھر میں پرورش پانے کے دوران دیکھے گئے لڑائی جھگڑوں کو یاد کیا اور ان لمحات کو بھی شیئر کیا جو ان پر نشان چھوڑ گئے تھے۔پوجا بھٹ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ آپ نے ایک بار مجھے ایک شخص سے دور رہنے کو کہا تھا اور میں نے کہا تھا کہ اگر ایسا ہے تو آپ کو ہمیں نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔اداکارہ نے پھر اپنی ماں کرن اور والد سے کہا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے جب ہم سلور سینڈز میں تھے، آپ نشے میں دھت ہو کر بالکونی میں آکر لڑکھڑا گئے۔ یہ میری ماں کے لیے ایک ڈرانا خواب تھا اس لیے وہ اٹھی اور آپ کو بند کر دیا۔پوجا بھٹ نے کہا کہ آپ دستک دے رہے تھے کہ مجھے اندر آنے دو، آج تک وہ بات میرے ذہن میں ہے۔ میں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن ماں نے مجھے روک دیا تھا۔اداکارہ کے مطابق ماں نے کہا تھا کہ تم نہیں جا گی اور دروازہ بھی نہیں کھولو گی، وہ ہر رات پیتا ہے اس کے لیے ایک سبق ضروری ہے۔واضح رہے کہ مہیش بھٹ کی پہلی اہلیہ کرن بھٹ سے ایک بیٹی پوجا بھٹ اور بیٹا راہول بھٹ ہیں، کرن بھٹ سے شادی ختم ہونے کے بعد مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں اور شاہین بھٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں