والدہ نے میری زندگی میں ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا’ عنزیلہ عباسی

اسلام آباد (شوبز نیوز) ماڈل اور اداکارہ عنزیلہ عباسی نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ان کی زندگی میں ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا، جس کی بدولت انہیں کبھی والد کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور والدین کے تعلقات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے والدین کی طلاق کے بارے میں بتایا کہ ان کی والدہ نے ان کی زندگی میں ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پیدائش کے وقت والدہ کی عمر زیادہ نہیں تھی، مگر اس کے باوجود انہوں نے ان کی بہترین پرورش کی۔اداکارہ کے مطابق والدہ کی وجہ سے انہیں اپنی زندگی میں کبھی والد کی کمی محسوس نہیں ہوئی، البتہ والدین کی طلاق کے باعث کبھی کبھار دل میں خفگی ضرور ہوتی تھی، مگر وقت کے ساتھ انہیں یہ سمجھ آ گیا کہ ہر انسان کے اپنے احساسات ہوتے ہیں۔والد کے حوالے سے عنزیلہ عباسی نے کہا کہ وہ ایک عظیم فنکار ہیں، مگر انہیں نہیں معلوم کہ والد کا کون سا پہلو ان کے لیے زیادہ متعلقہ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ والدین کے پراجیکٹس کو خاص طور پر فالو نہیں کرتی، کیونکہ یہ ان کا کام ہے، البتہ وہ جانتی ہیں کہ والد اداکاری، پروڈکشن، ہدایتکاری اور دیگر شعبوں میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ والد کی یہ خصوصیت کہ وہ مختلف کام کر سکتے ہیں، یہ خصوصیت ان میں بھی موجود ہے اور وہ ہر شعبے میں تجربات کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں