والدہ کی حوصلہ افزائی سے اداکاری میں قدم رکھا، رمشا خان

لاہور (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، والدہ نے اداکاری کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔رمشا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کا شوبز کیریئر شروع ہوا۔اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ وہ ہولی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی زیادہ مداح نہیں ہیں، اگرچہ وہ ایکشن فلمیں کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ ایکشن ہولی وڈ فلمیں نہیں دیکھتی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بولی وڈ میں کام کرنے کا نہیں سوچا، انہوں نے کبھی ادیتیا کپور کے ساتھ کام کرنے کا بھی نہیں سوچا لیکن میزبان نے انہیں بتایا کہ ان کی جوڑی ادیتیا کپور کے ساتھ اچھی لگے گی۔ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ ہولی وڈ بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک دیکھتی تھیں تو والدین بولڈ اور رومانوی مناظر کے وقت ان کی آنکھیں بند کردیتے تھے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ٹائی ٹینک کے پینٹنگ والے منظر سمیت دیگر متعدد مناظر کے وقت ان کی آنکھیں بند کروا دی جاتی تھیں۔رمشا خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے دنیا پور ڈرامے میں ایکشن کردار ادا کیا ہے، تاہم وہ مزید ایکشن فلمیں اور ڈرامے کرنا چاہتی ہیں۔ان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ہارر فلم یا ویب سیریز میں بھی کام کرنے کا موقع ملے اور وہ مزید ایکشن اور ڈراونے کردار ادا کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ آگے چل کر وہ پوڈکاسٹ یا ٹی وی میزبانی بھی شروع کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں