14

والدین بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھیں

کمالیہ(نامہ نگار)اے ایس پی کمالیہ علی احمد نے شہر بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو واضح احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک اور جان لیوا سرگرمی ہے جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ۔اے ایس پی علی احمد کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشوں، ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے جائیں۔ ا شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پتنگ بازی کے باعث پیش آنے والے حادثات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھیں اور اس غیر قانونی سرگرمی کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس گشت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مشکوک مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں