39

والدین سے جھگڑا ہونے پر جواں سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ جواں سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کی رہائشی 20سالہ صائمہ دختر اعظم کا کسی بات پروالدین سے جھگڑا ہوگیا تووالدین نے ڈانٹ ڈپٹ کی تومذکورہ لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔اہل خانہ تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑکوشش کیں لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں