والدین شادی شدہ بیٹیوں کو زیادہ سپورٹ نہ کریں

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ صائمہ قریشی نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی شدہ بیٹیوں کو زیادہ سپورٹ نہ کریں اور انہیں اپنے مسائل خود حل کرنے دیں۔صائمہ قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے طلاق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے موجودہ دور میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر اپنی ذاتی رائے پیش کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ جب ان کی بیٹیوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں اپنی بیٹیوں کے معاملات میں حد سے زیادہ سپورٹ یا مداخلت نہیں کرنی چاہیے’والدین کو بیٹیوں کو یہ سمجھانا چاہیے کہ زندگی میں اچھے اور برے حالات آتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں