والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 22سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا،بتایا جاتا ہے کہ شہناز اختر عظمت کا کسی بات پر سوگواران سے جھگڑا ہو گیا تو اس کے والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر تو ڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں