والد شوبز میں کام کرنے کیخلاف تھے’ یشما گل

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ اداکاری شروع کی تو والد نے ایک سال تک بات نہیں کی۔نجی ٹی وی کے پروگرام شانِ سحور میں اداکارہ یشما گل نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ والد شوبز میں میرے کام کے خلاف تھے کیونکہ انڈسٹری کا عام لوگوں میں منفی تاثر ہے تو والد نے اداکاری شروع کرنے کے بعد ایک سال تک بات نہیں کی۔یشما گل نے کہا کہ ایک سال بعد رمضان المبارک کے دوران انہوں نے ایک بار اپنے والد کو سلام کیا تو انہوں نے جواب دیا اور وہیں سے برف ٹوٹ گئی۔بعد ازاں اداکارہ نے بتایا کہ عمرہ پر جانا چاہتی تھی اور محرم کی ضرورت تھی تو اپنے والد سے پوچھا تو میرے ساتھ عمرے پر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب والد نے دیکھا کہ بیٹی کو اس کے پیشے کی وجہ سے کس طرح خاص سلوک اور عزت ملتی ہے تو والد نے سوچا کہ شاید وہ کچھ ٹھیک کر رہی ہے اور انہوں نے صلح کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں