والد کو فلموں میں غنڈہ کا کردار ادا کرنا ناپسند تھا’ شکتی کپور

ممبئی (شوبز نیوز) شکتی کپور نے ہندی سنیما کے کچھ بدنام ترین منفی کردار ادا کرکے ناقابلِ فراموش کیریئر بنایا، لیکن ناظرین کی جانب سے ان کے کرداروں کو سراہنے سے بہت پہلے، ان کے والدین اس بات کو قبول نہیں کر پا رہے تھے کہ وہ کس قسم کے کرداروں کا انتخاب کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکتی کپور نے اپنے ابتدائی کامیاب دور کا ایک واقعہ یاد کیا جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب میری دو بڑی فلمیں ریلیز ہو چکی تھیں اور ایک اور بڑی فلم انسانیت کے دشمن کے نام سے ابھی ہی ریلیز ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں