76

والد کو میرا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا پسند نہیں، امر خان

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے بتایا کہ والد کو ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا پسند نہیں ہے۔امر خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والدین کے درمیان طلاق کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میری والد سے چھٹیوں میں ملاقات ہوئی جب انہیں معلوم ہوا کہ میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہوں تو وہ مجھ سے خوش نہیں تھے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا اپنے والد کے ساتھ بہت رسمی تعلق تھا جب میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہی تھی تو انہوں نے مجھے ایک ای میل کی جس میں لکھا تھا کہآپ اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہی ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ آپ نادانستہ طور پر خاندان کے لیے شرمندگی کا باعث بنیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے والد کے ای میل کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی والدہ یا آپ کے خاندان کو شرمندہ نہیں کروں گی۔امر خان نے مزید بتایا کہ جب سے میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنی ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں