وال چاکنگ کرنیوالا قانون کے شکنجے میں آگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہوٹل کی تشہیر کیلئے دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والا قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے اے ایس آئی اقبال نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہر قسم کی وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ نواحی گائوں 129 رب کے عاشق حسین حیدر نے جبل نور کے نام سے ہوٹل بنا رکھا ہے اور علاقہ میں مختلف مقامات پر گھروں کی دیواروں پر ہوٹل کی مشہوری کیلئے وال چاکنگ کروائی جس پر اسکے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں