وانی کپور نے فلم ابیرگلال پر پابندی سے متعلق خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکارہ وانی کپور نے پاکستان کے سپر سٹار فواد خان کیساتھ اپنی نئی فلم عبیر گلال کی ریلیز پر عائد پابندی پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں وانی کپور نے اپنی فلم پر عائد پابندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ فلم بن رہی تھی تو حالات نارمل تھے جبکہ فلمسازوں نے فلم کی ریلیز کیلئے ہر طرح کی قانونی اجازت لے رکھی تھی۔وانی نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہوئے تو ہم نے عوام اور حکومت کے فیصلے کو اہمیت دیتے ہوئے فلم کی ریلیز روک دی کیونکہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں یہ فلم محبت کے پیغام کے ساتھ بنائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں