وان ڈیر ڈوسن نیوزی لینڈٹیم کے کپتان ہوں گے

جوہانسبرگ(سپورٹس نیوز)رسی وین ڈیر ڈوسن نیوزی لینڈ اور زمبابوے پر مشتمل ہرارے میں ہونے والی آئندہ ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقاکی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ سائوتھ افریقا (سی ایس اے)کے مطابق وان ڈیر ڈوسن کو کپتان ایڈن مارکرم کی غیر موجودگی میں کپتان مقرر کیا گیا ہے،ایڈن مارکرم کو آرام کی غرض سیآئندہ ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، اور اپ کمنگ سیریز میں 36 سالہ رسی وین ڈیرڈوسن پروٹیز کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔نوجوان اوپنر لوآن ڈیرپریٹوریس جو رواں سال سائوتھ افریقا ٹی ٹونٹی میں رنزچارٹ میں سرفہرست رہے، انہیں پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کوربن بوش کو بھی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ ان کے علاہ روبن ہرمن نیبھی سائوتھ افریقا ٹی ٹونٹی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں