واٹر سپلائی کا گندہ پانی شہریوں میں امراض کا سبب بننے لگا

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) واٹر سپلائی کا گندہ پانی شہری ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض کا شکار’ جگہ جگہ سے پائپس لیک ، سرکاری پلمبرز نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ، افسران ڈنگ ٹپا پالیسی پر گامزن ‘ شہر بھر میں سرکاری واٹر سپلائی سے گندے پانی کی شہریوں کو فراہمی جاری ، واٹر سپلائی سے شہریوں تک پہنچنے والا پانی انتہائی بدبو دار اور گدلا ہے اس بدبو دار اور گندے پانی کے استعمال سے شہری بڑی تیزی سے ہیپا ٹائٹس اور پیٹ کے دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج کا گندہ پانی اور کئی مقامات پر گٹروں کا پانی بھی شامل ہو رہا ہے سابقہ بلدیاتی دور میں بنائے جانے والی واٹر سپلائی اور نئی ڈالی جانے والی پائپ لاینئں بری طرح ناکام ہوئیں انتہائی ناقص پائپس ڈالے گئے جو ٹیسٹنگ کے دوران ہی پھٹ گئے تھے جنہیں ربڑ کی پرانی ٹیوبز کے ڈریعے سے رپئیر کر کے چلایا گیا لیکن ان ان پائپس لائنوں میں لیکجز اتنی ہو چکی ہیں کہ سرکاری پلمبرز نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں جبکہ افسران محض ڈنگ ٹپا کی پالیسی پر گامزن ہیں شہریوں کی جانب سے کمشنر بہاول پور اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں