لاہور(بیوروچیف)الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مرکزی کنٹرول روم ہارون شنواری نے کہا ہے کہ ہے شکایت درج کروانے کے لیے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی کیا جا سکتا ہے۔الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پرمتعدد امیدواروں کو نوٹس ،قصور میں 5 اساتذہ کی بھی طلبی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ای میل اور یونیورسل فون نمبر پربھی ملک بھر سے شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔
