واٹس ایپ کا نیا سکیورٹی فیچر

اسلام آباد ( بیو رو چیف )میٹا (Meta) نے واٹس ایپ صارفین کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نیا اور سخت سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا ہے جسے اسٹرکٹ اکانٹ سیٹنگز کا نام دیا گیا ہے۔یہ فیچر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میٹا کو واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق مبینہ غلط دعوں پر قانونی مقدمے کا سامنا ہے۔واٹس ایپ کے مطابق یہ ایک لاک ڈان طرز کا اختیاری سیکیورٹی فیچر ہے، جسے فعال کرنے کے بعد اکانٹ خودکار طور پر زیادہ نجی اور محدود سیٹنگز پر منتقل ہو جاتا ہے، تاکہ سائبر حملوں کے امکانات کم کیے جا سکیں۔نئی سیٹنگ کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز خودکار طور پر خاموش (Silence) کر دی جائیں گی۔ اجنبی افراد کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور فائلز خود بخود بلاک ہو جائیں گی۔ لنک پری ویوز بند کر دیے جائیں گے۔ زیادہ تعداد میں نامعلوم پیغامات کو بلاک کرنے والی سیٹنگ خود آن ہو جائے گی۔اس فیچر کو آن کرنے پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن خودکار طور پر فعال ہو جاتی ہے۔ اور سیکیورٹی نوٹیفکیشنز آن ہو جاتے ہیں، جو اس وقت الرٹ دیتے ہیں جب کسی رابطے کا سیکیورٹی کوڈ تبدیل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں