واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین بغیر فون نمبر شیئر کیے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔کمپنی اس یوزر نیم نامی فیچر کو ابتدائی طور پر محدود صارفین کے لیے مرحلہ وار متعارف کرائے گی۔ یہ فیچر 2026 کی بڑی اپ ڈیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانا ہ، یوزر نیم کے ذریعے لوگ اپنے فون نمبر ظاہر کیے بغیر دوسروں سے بات چیت کر سکیں گے، جس سے رابطہ زیادہ محفوظ اور آسان ہوجائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یوزر نیم فیچر کو مستحکم اور محفوظ بنانے کے لیے ایپ کے کوڈ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسی وجہ سے اس فیچر کی تیاری میں کافی وقت لگ رہا ہے اور اسے مکمل طور پر لانچ کرنے سے قبل احتیاط سے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔جب یہ فیچر آپ کے اکائونٹ کے لیے دستیاب ہوگا تو آپ کو اپنی پروفائل سیٹنگز میں جانا ہوگا، وہاں یوزر نیم کا نیا آپشن نظر آئے گا اس پر کلک کر کے آپ اپنا یوزر نیم بنا سکیں گے، یہ عمل سادہ اور مرحلہ وار ہوگا اور منتخب کیا گیا یوزر نیم آپ کے اکانٹ سے منسلک ہو جائے گا۔کمپنی نے یوزر نیم کے لیے کچھ قواعد و ضوابط بھی مقرر کیے ہیں، یوزر نیم www. ،سے شروع نہیں ہو سکے گا، کسی ڈومین (جیسے ڈاٹ کام یا ڈاٹ نیٹ) پر ختم نہیں ہوگا۔ کم از کم ایک حرف شامل ہونا ضروری ہوگا۔صرف چھوٹے حروف (اے زیڈ)، اعداد (0-9)، ڈاٹ اور انڈر اسکور استعمال ہو سکیں گے، یوزر نیم کی لمبائی 3 سے 35 کریکٹرز کے درمیان ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں