واٹس ایپ کے12خفیہ فیچرز

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس میں گزشتہ برسوں کے دوران درجنوں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا۔ درحقیقت میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں اتنے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں کہ ان میں سے متعدد کا صارفین کو علم ہی نہیں ہوپاتا یا وہ اس پر توجہ مرکوز نہیں کرتے،واٹس ایپ کی ایسی ہی چند حالیہ ٹِرکس کے بارے میں جانیں جو اس پلیٹ فارم میں آپ کے بہت زیادہ کام آسکتی ہیں۔ جی ہاں آپ واتس ایپ میں مخصوص افراد کے لیے مختلف نوٹیفکیشنز سیٹ کرسکتے ہیں،واٹس ایپ کی جانب سے کسٹمائز نوٹیفکیشن ٹونز کا آپشن فیورٹ کانٹیکٹس کے لیے دیا ہے، یعنی وہ افراد جن سے آپ زیادہ بات کرتے ہیں یا جن کو فوری جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے،آئی فونز میں اس کے لیے اس فرد کی چیٹ اوپن کرکے کانٹیکٹ نیم پر کلک کرکے مزید فیچرز میں جائیں اور وہاں نیچے اسکرول کرکے نوٹیفکیشنز، الرٹ ٹون اور اپنی پسند کے سانڈ کا انتخاب کرلیں،اینڈرائیڈ فون میں بھی یہی طریقہ کار کام کرتا ہے بس وہاں الرٹ ٹون کی جگہ نوٹیفکیشن ٹون کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ میں اکثر صارفین کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ پرسنل اور پروفیشنل کانٹیکٹس ایک اکانٹ میں اکٹھے ہو جاتے ہیں،تو اس کا حل مختلف فون نمبروں کو پرسنل اور پروفیشنل کاموں میں استعمال کرنا ہے،اچھی بات یہ ہے کہ اب آپ کو 2 مختلف فون استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اینڈرائیڈ یا آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکائونٹس استعمال کرسکتے ہں،اس کے لیے سیٹنگز میں جاکر اپنی پروفائل پکچر کے برابر میں بنے + آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد پوپ اپ مینیو میں ایڈ اکانٹ پر کلک کرکے فون نمبر انٹر کریں اور کوڈ کو ویریفائی کریں،ایسا کرنے کے بعد وہ اکانٹ فون پر لاگ ان ہو جائے گا اور آپ دونوں اکائونٹس میں آسانی سے سوئچ کرسکیں گے۔ یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے گیم چینجر ہوگا جو کسی ایسی جگہ پر آڈیو میسج پر سن نہیں سکتے جہاں اردگرد لوگوں کے ہجوم کے باعث شور ہو رہا ہو،یہ فیچر واٹس نوٹ کو تحریر یا ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے اور شور والے ماحول میں میسج کو سننے کی بجائے ٹیکسٹ شکل میں دیکھا جاسکتا ہے،اس فیچر کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور سیٹنگز میں چیٹس، وائس میسج ٹرانسکرپٹس اور پھر مینوئلی کا انتخاب کریں جس کے بعد اپنی مطلوبہ زبان کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا،ایسا کرنے کے بعد آپ کو ہر وائس نوٹ کے نیچے ٹرانسکرائب نظر آئے گا،وائس میسج کا ٹرانسکرائب ٹیکسٹ چیٹ ونڈو کے اندر ہی نظر آئے گا اور آپ اسے آرام سے بھی پڑھ سکتے ہیں تاکہ آڈیو کو دوبارہ پلے نہ کرنا پڑے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کانٹیکٹس میں شامل مخصوص افراد آپ کی پروفائل پکچر کو نہ دیکھ سکیں تو ایسا ممکن ہے،اس کے لیے آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی، پروفائل پکچر اور پھر My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن کے بارے میں آپ چاہتے ہیں کہ وہ پروفائل پکچر نہ دیکھیں، اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں،ایسا کرنے پر آپ کے سامنیمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا،ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا،مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔ واٹس ایپ پر اکثر افراد سے چیٹ ایس نہیں ہوتی جن کو محفوظ رکھا جائے یا وہ نجی یا حساس معلومات پر مبنی ہوتی ہیں جو آپ چاہتے ہیں کہ کوئی کبھی نہ پڑھ سکے،تو ایسی چیٹس کے لیے ڈس اپیئرنگ میسجز کے آپشن کو ٹرن آن کیا جاسکتا ہے جس کے تحت اس چیٹ کے تمام میسجز 24 گھنٹوں، 7 دن یا 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں،اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز پھر پرائیویسی اور ڈیفالٹ میسج ٹائمر میں جاکر اپنے پسند کے وقت کا تعین کریں تو اس فیچر کا اطلاق تمام چیٹس پر ہو جائے گا،اگر کسی ایک چیٹ کے لیے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس چیٹ کو اوپن کرکے کانٹیکٹ نیم پر کلک کریں اور وہاں ڈس اپیئرنگ میسجز فیچر کا انتخاب کریں۔ اگر آپ کو اکثر نامعلوم نمبروں سے واٹس ایپ پر میسجز موصول ہوتے ہیں تو ان کو بلاک کرنا ممکن ہے،اس کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر ایڈوانسڈ میں جاکر بلاک ان نون اکانٹ میسجز آپشن کو ٹرن آن کر دیں،یہ فیچر ان ایبل کرنے کے بعد آپ کو اس وقت نامعلوم افراد کے میسجز موصول نہیں ہوں گے جب ان کی تعداد ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو جائے گی۔ واٹس ایپ کے اندر ایپ لاک فیچر موجود ہے اور اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے،اینڈرائیڈ فونز میں واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز پھر پرائیویسی اور پھر ایپ لاک پر کلک کرکے اسے ان ایبل کریں، جس کے بعد آپ فنگرپرنٹ لاک کے آپشن کو استعمال کرسکتے ہیں،البتہ آئی فون میں صرف فیس آئی ڈی آپشن دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر گروپس کا انتخاب کریں،گروپس کے اندر My contacts except پر کلک کرکے کانٹیکٹس کا انتخاب کریں،جن کانٹیکٹس کا انتخاب کریں گے وہ آپ کو کسی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکیں گے۔ پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوں گی،اس طرح کسی سروس میں لاگ ان ہونا زیادہ محفوظ ہو جاتا ہے اور یہ سہولت واٹس ایپ میں بھی دستیاب ہے،واٹس ایپ میں یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز کو اوپن کریں،سیٹنگز میں پاس کیز کے آپشن کا انتخاب کرکے Create a passkey پر کلک کریں،اس کے بعد سکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کریں جس کے مطابق آپ ڈیوائس کے اسکرین لاک یا فنگر پرنٹ یا چہرے کو پاس کی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر لگ بھگ 3 سال پرانا ہے جس کے تحت آپ مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کرسکتے ہیں،اس فیچر کو استعمال کرکے جس چیٹ کو لاک کرنا چاہتے ہیں، اسے اوپن کریں اور اوپر پروفائل نیم پر کلک کرکے لاک چیٹ آپشن کا انتخاب کریں۔واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ آپ کا اسٹیٹس تمام اکائونٹس کو نظر آتا ہے مگر آپ اسے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں،اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر اسٹیٹس پر جائیں،وہاں My contacts except پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن سے اسٹیٹس چھپانا چاہتے ہیں یا آپ صرف چند اکائونٹس کے ساتھ اسٹیٹس کو شیئر کرنے کے آپشن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں